26 جنوری، 2019، 3:03 PM

افغانستان میں اب تک 45 ہزار سیکیورٹی اہلکار ہلاک، اشرف غنی

افغانستان میں اب تک 45 ہزار سیکیورٹی اہلکار ہلاک، اشرف غنی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کے دور صدارت میں ستمبر 2014 سے اب تک 45 ہزار افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کے دور صدارت میں ستمبر 2014 سے اب تک 45 ہزار افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی ان کا کہنا تھا کہ جب سے میں صدر بن گیا ہوں تب سے 45 ہزار اہلکاروں نے قربانی دی ہے اور اس دوران بیرونی نقصان کی تعداد 72 سے کم ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے برسر پیکار کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کی ضرورت ہے جہاں ایک طرف امریکی، یورپی اور دیگر اقوام کا تحفظ کرنا ہے وہی اپنے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور اپنے ادارے مستحکم ہوں'۔

افغان صدر کے بیان کے مطابق افغانستان میں جاری کشیدگی میں روزانہ کی بنیار پر 28 سے زائد افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو مارا جاتا ہے جو ایک ہول ناک صورت حال کو ظاہر کرتا ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں اشرف غنی نے کہا تھا کہ 2015 کے آغاز سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 28 ہزار 529 ہے یا روزانہ 20 سے زائد اہلکار ہلاک ہوتے ہیں۔

اشرف غنی کے بیان اور افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعداد سے امریکی حکام کے ان دعووں کی نفی ہوتی ہے جس کے مطابق افغان فورسز مختلف گروپوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کے قابل ہوچکی ہیں۔

News ID 1887613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha